6 مارچ 2011 - 20:30

عرب ذرائع کے مطابق لیبیا کے خونخوار صدر معمر قذافی کے شرپسندوں کو لیبیا کے انقلابی عوام کے مقابلے میں زبردست شکست اور ہزیمت کا سامنا ہے اور انقلابیوں کا چار بڑے شہروں پر قبضہ بدستور جاری ہے۔

ابنا: طرابلس کے قریب واقع شہر زاویہ میں قذافی کی حامی فوج نے ٹینکوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے دوبارہ حملہ کیا ہے جسے انقلابوں نے پسپا کردیا ہے۔سنیچر کو اس شہر پر انقلابیوں نے قبضہ کیا تھا ادھر ذرائع کے مطابق قذافی کا حشر بھی اس کے ساتھی اور عراق کے معدوم صدرصدام جیسا ہی ہوگا قذافی نے اپنا 42 سالہ اقتدار بچانے کے لئے اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110